بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پی ایس ایل سیزن 4 کے 12بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل سیزن 4 کے 12بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 4کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس کی کپتانی اے بی ڈویلیئرز کو سونپی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق :‌مدثر نظر، رمیز راجا اور ڈینی موریسن پر مشتمل تین رکنی پینل نے کھلاڑیوں کی ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر انتخاب کیا اور ایک 12 رکنی ٹیم تشکیل دی۔پی ایس ایل کے فارمیٹ کے مطابق ہی کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں 4 غیرملکی کھلاڑیوں سمیت ایمرجنگ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق 12 رکنی ٹیم میں شین واٹسن، وکٹ کیپر کامران اکمل، بابر اعظم، کپتان اے بی ڈویلیئرز، کولن انگرام، آصف علی،کیرون پولارڈ، فہیم اشرف، وہاب ریاض، حسن علی اور عمر خان ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ لاہور قلندرز کے سندیپ لمی چانے کو بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے رکھا گیا ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ میں آخری نمبر پر آئی لیکن اس کے کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 7 میچز میں 54.5 کی اوسط اور 129 کے اسٹرائیک ریٹ سے 218 رنز بنائے، اس پرفارمنس پر انہیں پی ایس ایل کی ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*