بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> سری لنکا کیخلاف سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

سری لنکا کیخلاف سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ تربیتی کیمپ کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا۔

کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔ سری لنکا کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ پی سی بی نے سری لنکا سیریز اور دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*