Buy website traffic cheap

پاکستان کرکٹ بورڈ, قطرٹی ٹین لیگ, این او سی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو قطرٹی ٹین لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ نے قطر ٹی ٹین لیگ کے لیے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق قطر ٹی ٹین لیگ کے لیے این او سی 12 کھلاڑیوں کو جاری کیے گئے ہیں، این او سی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں احمد بٹ، محمد سمیع، حسین طلعت، سلمان بٹ، کامران اکمل شامل ہیں۔ قطر ٹین ٹین لیگ میں بلاول اقبال، سہیل تنویر، عمران فرحت، سرفراز احمد، صہیب مقصود، عمر گل اور وقاص مقصود کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ یادرہے کہ قطر ٹی ٹین لیگ کے تمام میچز 7 دسمبر سے 16 دسمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جائیں گے۔