بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> پیپلز پارٹی کا پنجاب میں سینیٹ کی نشستوں پر (ن) لیگ کی حمایت کا فیصلہ
پیپلزپارٹی

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں سینیٹ کی نشستوں پر (ن) لیگ کی حمایت کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر(ن) لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری کا پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔واضح رہے کہ (ن) لیگ کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی پنجاب کی دو سینیٹ نشستوں پر ضمنی انتخاب 15 نومبر کو ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*