Buy website traffic cheap

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے برادر ملک کے دو کرکٹرزکواپنے سکواڈ میں شامل کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): چین کے بعد ترکی کے کرکٹرز بھی پاکستان سپرلیگ کا حصہ بن گئے اور پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔ پشاور زلمی نے برادر ملک ترکی کو بھی پی ایس ایل جوش کا حصہ بنادیا ہے، ترکی کے 2 نوجوان کرکٹرز پی ایس ایل 4 کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ موجود رہیں گے۔ ترکش کرکٹرز گوہان گوتک اور مہمت آدین پی ایس ایل 4 میں پشاور زلمی اسکواڈ کےساتھ ٹریننگ حاصل کریں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ترکی کے دونوں کرکٹرز کو زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سے بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔ گزشتہ سال چین اور رواں سال ترکی کے کرکٹرز کے زریعے پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہوگی، زلمی ٹیم کے ترجمان کےمطابق ترکی کے دونوں کرکٹرز نے پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ آئی سی سی کی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ بھی کی۔