Buy website traffic cheap


ایلیمینٹر میچ : پشاور کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 215 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 4 کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 215 رنز کا ہدف دیدیا –

تفصیلات کے مطابق : اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع ٹاس کے لیے آئے تو اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر محمد سمیع نے کہاکہ پچھلے دو میچز میں ٹارگٹ کا تعاقب کر کے کامیابی حاصل کی ہے تو اس بار بھی یہ ہی پلان ہے کہ حریف ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود کر کے ٹارگٹ کا تعاقب کیا جائے ۔ادھر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنا چاہتے تھے کیونکہ ہماری باولنگ مضبوط ہے لیکن اب بیٹنگ کرنا پڑے گی ۔