بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پشاورزلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

پشاورزلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پشاور زلمی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگ کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیدیا-

تفصیلات کے مطابق: پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کر لیا۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی میدان میں آئے تو کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر عماد وسیم نے بتا یا کہ عامر یامین کی جگہ ٹیم میں محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے ۔ادھر ڈیرن سیمی نے کہا کہ مصباح الحق انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے اس لیے ان کی جگہ صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*