Buy website traffic cheap


پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے انیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 173رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے ۔

تفصیلات کے مطابق : پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کا ملتان سلطانز نے بھر پور فائدہ اٹھا یا اور بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب رہی ۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمر صدیق 18،وینس 41چارلس 57اور کرسچن 18رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔شعیب ملک 28رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ شاہد آفریدی آخری اوور میں اچھی کار کردگی نہ دکھا سکے اور وہ پانچ گیندوں پر ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے تاہم شاہد آفریدی کی پویلین میں مسکراتے ہوئے تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ۔پشاور زلمی کے حسن علی ،ڈاسن اور عمید آصف نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔