بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پی ایس ایل 4 : پشاور زلمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

پی ایس ایل 4 : پشاور زلمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 4 کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی –

تفصیلات کے مطابق : اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 215 رنز کا ہدف دیدیا تھا– ہاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع ٹاس کے لیے آئے تو اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر محمد سمیع نے کہاکہ پچھلے دو میچز میں ٹارگٹ کا تعاقب کر کے کامیابی حاصل کی ہے تو اس بار بھی یہ ہی پلان ہے کہ حریف ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود کر کے ٹارگٹ کا تعاقب کیا جائے ۔ادھر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنا چاہتے تھے کیونکہ ہماری باولنگ مضبوط ہے لیکن اب بیٹنگ کرنا پڑے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*