Buy website traffic cheap


پی ایس ایل 4 : پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو شسکت دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پاکستان سپر لیگ سیزن(پی ایس ایل) 4کے 30ویں میچ میں میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی-

تفصیلات کے مطابق: پشاور زلمی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگ کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیدیا تھا- اس سے قبل پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کر لیا۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی میدان میں آئے تو کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر عماد وسیم نے بتا یا کہ عامر یامین کی جگہ ٹیم میں محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے ۔ادھر ڈیرن سیمی نے کہا کہ مصباح الحق انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے اس لیے ان کی جگہ صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔