بنیادی صفحہ -> دلچسپ و عجیب -> فوٹوگرافرکو خاتون کی تصویرکھینچنا مہنگاپڑگیا
ٍفوٹوگرافر

فوٹوگرافرکو خاتون کی تصویرکھینچنا مہنگاپڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک): اگرآپ پروفیشنل فوٹوگرافرہیں یا سیاحتی مقامات پر اپنی تصویریں کھینچنے کے شوقین ہیں تو تصویرکھینچنے سے پہلے تسلی کرلیں کہ آپ جانے ان جانے میں کسی اورکی تصویر تونہیں لے رہے کیونکہ یہ غلطی کافی مہنگی پڑسکتی ہے. ایساہی ایک واقعہ ابوظہبی میں یورپی خاتون فوٹوگرافرکیساتھ پیش آیا ہے جس نے اس کے چودہ طبق روشن کردیے ہیں. تفصیلات کے مطابق یورپی خاتون ساحل پر فوٹوگرافی کررہی تھیں کہ وہاں پر موجود فیملی کی ایک اورخاتون غلطی سے کیمرے کے فریم میں‌آگئی. یورپی خاتون نے نوٹس کیے بغیر وہ تصویرسوشل میڈیا پر ڈال دی. وہ تصویر جب خاتون کی فیملی کے پاس پہنچی تو ہنگامہ کھڑاہوگیاجس پر متاثرہ خاتون نے فوٹوگرافرکیخلاف یورپی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا. دلائل سننے کے بعد عدالت نے خاتون فوٹوگرافرکو ڈیڑھ لاکھ درہم یعنی پچاس لاکھ پاکستانی روپے جرمانہ کردیا ہے.خاتون فوٹوگرافرکا کہنا تھا کہ وہ اتنا جرمانہ ادانہیں کرسکتی اورفیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*