بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> پی آئی اے کےانٹرنیشنل آپریشن جلد بحال ہونے کا قوی امکان

پی آئی اے کےانٹرنیشنل آپریشن جلد بحال ہونے کا قوی امکان

(آفتاب ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ پالیسیوں کو بھی عالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا، امریکی حکام نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو براہ راست پروازوں کیلئے گرین سگنل دیدیا۔

امریکی حکام کے گرین سگنل کے بعد پی آئی اے نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کیلئے تیاری شروع کردی، ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے امریکا کیلئے طویل مسافت والے طیارے آپریٹ کرے گا۔

گذشتہ روز امریکی قونصل جنرل جوائن ویگنر نے پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات کی تھی اور امریکی قونصل جنرل نے پی آئی اے کی نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کی براہ راست پروازوں کی اجازت کے حصول کیلئے درخواست بھی کی تھی۔

یاد رہے پی آئی اے نے امریکا کیلئے اپنا آپریشن اکتوبر 2017میں نقصان کی وجہ سے بند کیا تھا، پی آئی اے کی پروازیں مانچسٹر سے ہوتی ہوئی امریکا جاتی تھیں، جس کے باعث پی آئی اے کو نقصان کا سامنا تھا۔

خیال رہے پاکستان میں برٹش ایئرویز کی بحالی کے بعددیگر غیر ملکی ایئرلائنوں نے بھی اپنی پروازیں آپریٹ کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے برٹش ایئر ویز اپنا فلائٹ آپریشن رواں سال جون میں شروع کر رہا ہے، اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*