Buy website traffic cheap

غازی خان

پی کے 110 سے کامیاب امیدوار غازی خان پی ٹی آئی میں شامل

لاہور(ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات میں پی کے 110 اورکزئی سے کامیاب آزاد امیدوار غازی خان جمال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ وزیراعظم عمران خان سے ایم پی اے غازی خان جمال اور سابق ایم این اے جی جی جمال نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ یادرہے گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 107 ضلع خیبر سے کامیاب آزاد امیدوار شفیق آفریدی حکمران جماعت میں شامل ہوئے۔ شفیق آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔