بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو شاہ محمود قریشی نے کیا یقین دہانی کرائی؟

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو شاہ محمود قریشی نے کیا یقین دہانی کرائی؟

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو شاہ محمود قریشی نے کیا یقین دہانی کرائی؟
جان بولٹن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کے بعد جان بولٹن نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے جیش محمد سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے، پاکستان بھارت سےکشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھےگا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
.
.
.
.
..
.
.
یہ خبر بھی پڑھیئے
.
پنجاب پولیس بچوں کے ا غوا کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام
رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پنجاب بھر سے 149بچے اغوا ہوئے، 55بچے ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے

پنجاب پولیس بچوں کے ا غوا کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام، رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پنجاب بھر سے 149 بچے اغوا ہوئے، 55 بچے ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے۔ گزشتہ 8 سال سے 260 بچے والدین کے کو تاحال ملوائے نہیں جاسکے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے عوام کے تحفظ کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں لیکن پولیس کے اپنے ہی اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو لاہور سمیت صوبہ بھر میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ رواں برس پہلے دو ماہ میں اغوا ہونیوالے 149 بچوں میں سے55 بچوں کو پولیس تاحال بازیاب نہیں کروا سکی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 8 سال کے دوران اغوا ہونیوالے 260 جگر گوشے اپنے والدین کو نہیں ملوا جاسکے2016 میں 28، 2017 میں 34 جبکہ 2018 میں 68 بچے بازیاب نہیں ہوسکے۔ رواں سال سب سے زیادہ اغوا ہونے لاہور سے66 بچوں میں سے 26 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ فیصل آباد سے 24 بچے اغوا ہوئے جن میں 5 بچے تاحال لاپتہ ہیں۔ سرگودھا سے 10 بچے اغوا ہوئے،6 تاحال لاپتہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 3 بچے اغوا ہوئے 2 لاپتہ ہیں جبکہ راولپنڈی سے 8 بچے اغوا ہوئے 3 تاحال لاپتہ ہیں پولیس کے ا عداد و شمار کے مطابق 2 ماہ میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور اضافی فورس کے باوجودشہریوں کیلئے خوشخبری، حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے فائلر ہونے کی پابندی ختم کردی۔ذرائع نان فائلر اب 800 سے 5000 سی سی تک گاڑیاں رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ فائلر پالیسی کے باعث محکمے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، تاہم یہ پالیسی ختم کرنی پڑی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجا ب یونیورسٹی ہاسٹل میں درزی کے قتل کی اندوھناک واردات پر پنجاب اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا ، انہوں نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہاکہ اعلیٰ تعلیمی ادارہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات سے والدین اور طلباء اور طالبات میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور بین الاقوامی شہرت کے حامل یونیورسٹی کے وقار کو سخت دھچکا لگا ہے ،خدیجہ عمر فاروقی نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین واردات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے اور بلا تاخیر سخت کارروائی کی جائے ۔ ضلعی پو لیس کا جرائن پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈا ؤن متعدد کرمینلز گرفتار پولیس بھاری رشوت کے عوض جوئے کے اڈوں اور جواریوں کے خلاف کاروا ئی کر نے سے گریزاں تفصیل کے مطا بق اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب02 اشتہاریوں گرفتار ناجائز اسلحہ رجھنے والوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے فیصل آباد پولیس نے09عدد پسٹل،01عدد رائفل اور 02عددبندوق قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے560گرام چرس اور271لیٹر شراب برآمد کی گئی تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم سعید کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر88/19بجرم3/4PHOتھانہ صدر تاندلیانوالہ،تھانہ باہلک پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم صابرکوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے150لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر51/19بجرم3/4PHOتھانہ باہلک،تھانہ گڑھ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم محسن کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر110/19بجرم3/4PHOتھانہ گڑھ اورتھانہ چک جھمرہ پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم شہباز علی کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*