بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) امریکا میں تباہی مچ گئی ۔ امریکی ریاست مونٹانا میں ایک مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق : سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو وجوہات کا تعین کرکے اپنی رپورٹ درج کرائے گی اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے تجاویز پیش کرے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے شہر بیلنگ میں ایک انجن والا کیسانا 182 طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چاروں مسافر ہلاک ہوگئے۔ تاحال طیارے کے مالک اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*