Buy website traffic cheap

ڈبل گیم

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپوربارڈرراہداری کا سنگِ بنیادرکھ دیا

بھارت کے ساتھ تعلقات نئ راہوں‌ پر گامزن کرنے کیلئے عمران خان آج ایک تاریخی سفر کا آغاز کردیاہے، تفصیلات کے مطابق گوردوارہ کرتار صاحب پر کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے. وزیراعظم عمران خان کے علاوہ مختلف مقامات پر بھارت سے آئے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے لیے خیرمقدمی بینرز بھی آوایزاں ہیں۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسداللہ اور چناب رینجرز کے ونگ کمانڈر عدیل یوسف نے گوردوارہ کرتار صاحب میں انتظامات کا جائزہ لیا اور سکھ یاتریوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ یہ انتظامات عمران خان کی خصوصی ہدایات پر کئے گئے ہیں، کرتار پوربارڈر کی افتتاحی تقریب کا اعلان ہوتے ہی دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیز کردیا گیاتھا، پنڈال کی جگہ کو بھی خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کے مطابق 4 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی کرتارپور کوریڈور ڈیزائن سے متعلق معلوماتی بورڈ کے مطابق کرتارپور کوریڈور فیز1 میں ساڑھے چار کلو میٹر سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی تعمیر ہوگا جسکا افتتاح آج وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں .اس کے علاوہ کرتار پور کوریڈور میں دریائے راوی پر 800 میٹر پل، پارکنگ ایریا اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے فلڈ پروٹیکشن بند بھی تعمیر ہوگا۔وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں پاک بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔اس موقع پرسدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کرکے دونوں ملکوں کےعوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے