Buy website traffic cheap

خطاب

وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کوتنازعات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، کرپشن کے خاتمے کیلئے فریم ورک بنانا ہوگا۔
وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا، وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم اقدامات کرے۔ چین، بھارت، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، تمام رہنماؤں کا گروپ فوٹو بھی ہوا۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ کھڑے نظر آئے، افتتاحی سیشن سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں میں باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے بات چیت ہوئی۔