Buy website traffic cheap

عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے آصف ذرداری ،شہبازشریف کی تجویز مان لی

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ملاقات میں ہاؤس چلانے کے حوالے سےحکومتی حکمت عملی ، اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی بجٹ تقاریر پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل پربھی بات چیت ہوئی۔ اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ پاس کروانے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دے دی اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اعلیٰ سطحی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، اور امکا ن ہے کہ میثاق معیشت کمیٹی میں سینیٹ و قومی اسمبلی کے تمام سیاسی جماعتوں سے اراکین شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق میثاق معیشت کمیٹی کے قیام کی تجویز اپوزیشن جماعتوں نے دی تھی تاکہ سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما ملکی معیشت میں بہتری کے لئے تجاویز دے سکیں۔ یادرہے کہ سابق صدر آصف ذرداری اور لیگی صدر شہبازشریف نے اپنی بجٹ تقاریر میں حکومت کیساتھ میثاق معیشت کرنے کی تجویز دی تھی جس کی وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفاد اور معیشت کی بہتری کے لیے منظوری دیدی ہے.