Buy website traffic cheap

کورکمیٹی

تحریکِ انصاف کی 21 رکنی کورکمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی قائم کردی گئی، 21 رکنی کور کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالعلیم خان، ارشدداد، اسدعمر،بابراعوان، فواد چودھری اورغلام سرورکمیٹی کے رکن نامزدکردیئے گئے،محمود خان،شاہ محمود قریشی، محمد عاطف،محمد میاں سومرو اور مراد سعید بھی کمیٹی میں شامل ہیںان کے علاوہ نعیم الحق،پرویز خٹک، قاسم سوری، سیف اللہ خان،عثمان بزدار،یارمحمد رند بھی کور کمیٹی کا حصہ ہیں،شفقت محمود، شیریں مزاری، علی زیدی اورشبلی فراز بھی کور کمیٹی کی رکنیت کیلئے نامزدکئے گئے ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کور کمیٹی کی سربراہی کریں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کور کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے،اہم قومی،سیاسی و تنظیمی معاملات پرغوراورپالیسی سازی کیلئے کورکمیٹی کے اجلاس بلوائے جائیں گے۔