Buy website traffic cheap

معاون خصوصی

وزیراعظم عمران خان نے پرائیویٹ ٹی وی چینل کے مالک کو اپنا معاون خصوصی مقررکردیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے سابق مینجنک ڈائریکٹرپاکستان ٹیلی ویژن یوسف بیگ مرزاکو اپنا معاون خصوصی برائے میڈیا مقررکردیا ہے. تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہوگئی، مرزا شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، سید ذوالفقار عباس بخاری، شہزاد قاسم، علی نواز اعوان اور محمد عثمان ڈار وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔یاد رہے کہ یوسف بیگ مرزا تین مختلف حکومتی ادوار میں تین مرتبہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ کئی نجی چیلنجز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ یوسف بیگ مرزاکے متعلق یہ بھی دعوٰی کیا جارہاہے کہ وہ پرائیویٹ نیوزچینل پبلک ٹی وی کے مالک بھی ہیں. یادرہے کہ پبلک ٹی وی پر الزام لگتارہا کہ اس میں پی ٹی آئی کی انویسٹمنٹ ہے اورلانچنگ کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت مرکزی قیادت نے شرکت کی تھی.