Buy website traffic cheap

سرمایہ

وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس میں تیس منٹ سے زائد وزیراعظم عمران خان اوردنیا کے امیرترین شخص کے درمیان مختلف موضوعات پرگفتگوہوئی. بل گیٹس اور وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔ ٹیلیفون کال کے دوران پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بل گیٹس کی جانب سے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

شوگر ملز کو سبسڈی کے زیر التوا واجبات فوری ادا کرنے کی منظوری

لاہور(ویب ڈیسک )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرشنگ سیزن جلد سے جلد شروع کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شوگر ملز کو سبسڈی کے زیر التوا واجبات فوری ادا کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 10 لاکھ ٹن چینی کی برآمدگی کی منظوری کے بعد ایک بار پھر مزید ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے کرشنگ سیزن جلد سے جلد شروع کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں صوبائی حکومتوں سے مدد لی جائے گی جب کہ شوگر ملز کو سبسڈی کے زیر التوا واجبات فوری ادا کرنےکی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدات بڑھانے کیلئے ری فنڈ کی بروقت، براہ راست ادائیگی کیلئے سمری کی منظوری مو¿خر کردی جب کہ برآمد کنندگان کو ری فنڈ کی ادائیگی کے معاملے پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے ہدایت کی کہ ایف بی آر، وزارت تجارت، خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام مل کر طریقہ کار وضع کریں، شوگر ملز کو برآمد کی جانے والی چینی کےاخراجات متعلقہ صوبائی حکومتیں ادا کریں گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ای سی سی نے ظافر گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو 30 ایم ایم سی ایف گیس مہیا کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔