Buy website traffic cheap

چینیوں

وزیراعظم عمران خان کے بارے میں چینیوں کی رائے اچھی نہیں تھی

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ دورہ چین سے قبل عمران خان کے بارے میں چینیوں کی رائے اچھی نہیں تھی، فوجی عدالتوں میں توسیع ہونی چاہئے کیونکہ افغانستان میں حالات پھر خراب ہورہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے دورہ کے بعد چین میں عمران خان کے بارے میں رائے تبدیل ہوئی ، پہلے چین میں عمران خان کے بارے میں رائے اچھی نہیں تھی جب ہم چائنہ کے دورے سے واپس آرہے تھے تو چینی لیڈروں نے مجھے کہا کہ عمران خان نے کیمونسٹ کالج میں جو خطاب کیاہے اس سے ہماری ان کے بارے میں رائے تبدیل ہو گئی ہے جو پہلے بالکل مختلف تھی ۔ انہوںنے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع ہونی چاہئے کیونکہ افغانستان میں حالات پھر خراب ہورہے ہیں ، وہاں صدارتی الیکشن ملتوی کردیئے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری عدالتیں دہشت گردوں کے کیس سنتی ہی نہیں ہیں، ان کے مقدمات کو التواءمیں ڈال دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال مزید بیس نئی ٹرینیں چلاﺅں گا اورکوشش کروں گا کہ رش سڑکوں سے پٹڑی پر آئے ،کراچی سرکلر ریلوے ابھی رکی پڑی ہے ، چار ہزار گھر اس کے آگے آگئے ہیں ، ہم ان کو متبادل ریلوے کی زمین دینے کیلئے تیار ہیں ، اس حوالے سے سندھ حکومت اقدام کرسکتی ہے ۔