Buy website traffic cheap

82 سالہ ریکارڈ

وزیراعظم عمران خان کی یاسرشاہ کو 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے یاسرشاہ کو 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دی ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفیشل ٹویٹراکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ آسٹریلوی کھلاڑی کا بیاسی سالہ ریکارڈ توڑنے اور نہایت تیزی سے محض 33 میچوں میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پر میں یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں لینے کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا۔ کیا ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہے.


یاسرشاہ نے دنیائے کرکٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑدیا
لاہور(ویب ڈیسک): یاسرشاہ نے دنیائے کرکٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑدیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپنریاسرشاہ 33 ٹیسٹ میچوں میں تیزترین 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلربن گئے ہیں. انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کیخلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں دیا ہے. یاسرشاہ نے یہ اعزازکیویزبلے بازولیم ایڈگاریچرڈ کو آؤٹ کرکے حاصل کیا ہے. اس سے پہلے یہ اعزازجنوبی افریقہ کے گیندبازکلیری گریمیٹ کے پاس تھا جوانہوں نے 36 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کیا تھا لیکن یاسرشاہ نے یہ اعزازصرف 33 میچوں میں ہی حاصل کرلیا ہے. یادرہے کہ یاسرشاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کی وجہ سے وہ ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے تھے اورتیسرے میچ میں انہیں صرف پانچ شکاردرکارتھے جنہیں انہوں نے باآسانی حاصل کرلیا