عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ کو بہتراندازمیں چلانے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیکس): وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کوبہتراندازمیں چلانے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکوہدایت کی ہے کہ اپوزیشن اورحکومتی نمائندوں پرمشتمل پارلیمنٹ کی ایک Ethics کمیٹی بنائی جائے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں معاملات کو بہتربنانے میں مدد کرے. واضح رہے کہ وزیراعظم نے حکم پارلیمنٹ میں جاری آئے روزکی بدکلامی، ہنگامہ آرائی اوراپوزیشن کے واک آؤٹ کرنے کے تناظرمیں دیا ہے. گزشتہ روزبھی لیگی سینیٹرمشاہداللہ خان کی جانب سے وزیرِاطلاعات فوادچوہدری کیخلاف غیرپارلیمانی زبان استعمال کی گئی تھی.