Buy website traffic cheap

تحریک انصاف

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، 11 نکاتی ایجنڈہ تیار

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا. وفاقی کابینہ کےاجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈا زیرغور آئےگا. حکومت کے100 روزکےپلان پر وفاقی وزارتوں کےمقررہ اہداف پر بریفنگ دی جائیگی. خصوصی کمیٹیوں اور ٹاسک فورسز کےسربراہ اپنی کارکردگی پر بریف کریں گے. چین اورآئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل پر بھی کابینہ کواعتماد میں لیا جائےگا. وفاقی کابینہ کےاجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی. مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں اور ایم او یوز کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے.