بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعظم عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے
عمران خان

وزیراعظم عمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

لاہور(ویب ڈیسک): بلاول بھٹو کا کہنا ہے وزیراعظم سوچتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کا مشترکہ بارڈر ہے، کتنا شرمناک ہے، آکسفورڈ میں کرکٹ کے بل بوتے پر ملنے والے داخلوں سے ایسا ہی نتیجہ نکلتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ایران میں خطاب پر بلاول بھٹو نے طنز اور تنقید سے بھرپور ٹویٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم سوچتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کامشترکہ بارڈر ہے، کتنا شرمناک ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کس طرح سے ایسے لوگوں کو لے لیتا ہے کیونکہ وہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں، جبکہ کرکٹ کی بنیاد پر آکسفورڈ میں داخلہ ملے گا تو ایسا ہی ہوگا۔ادھر مشیر وزیراعظم افتخاردرانی نے بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا حادثاتی چیئرمین صاحب، عمران خان نے کہاں کہا کہ جرمنی اور جاپان ہمسایہ ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے بارڈر پر صنعتی زون بنائے گئے، بلاول وزیراعظم کی بات شاید سمجھ نہیں سکے، عوام کے لوٹے پیسوں سے آپکی آکسفورڈ کی حاصل کردہ ڈگری بھی ضائع ہو گئی۔ یادرہے کہ وزیراعظم غیرملکیوں سے گفتگوکررہے تھے جس میں انہوں نے غلطی سے فرانس کی جگہ جاپان کا نام لے دیا کہ جرمنی اورجاپان ہمسایہ ممالک ہیں لیکن درحقیقت جرمنی اورجاپان کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہے اورجرمنی کا ہمسایہ ملک جاپان نہیں بلکہ فرانس ہے. وزیراعطم عمران خان کی اس غلطی کو لیکر سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید ہوئی وزیراعظم پاکستان غیرملکی وفد کے سامنے بیٹھ غلط تاریخی اورجغرافیائی حوالے دیے رہے ہیں.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*