Buy website traffic cheap

پریس کانفرنس

وزیراعظم عمران خان اورایرانی صدرحسن روحانی کی مشترکہ پریس کانفرنس

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ دہشتگردی کے معاملات دونوں ممالک میں خلیج پیداکرسکتے ہیں،چنددن پہلے بلوچستان میں ہمارے 14 اہلکار شہید ہوئے ، ایران کوبھی دہشتگردی کے مسائل کاسامناہے، دورے سے ایک دوسرے پراعتمادمیں اضافہ ہوگا۔ایرانی صدر حسن روحامی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایرانی معاشرے میں سماجی مساوات کا عکس نظر آتا ہے ، صحت کے شعبے میں ایران کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، تجارتی شعبوں میں تعاون سے دونوں ممالک کوفائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کامسئلہ دونوں ممالک کیلئے چیلنج ہے ، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرملک ہے، دہشتگردی سے نبردآزماہونے پرہماری فورسزلائق تحسین ہیں، کسی جنگجوگروپ کوپاک سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے، دورہ ایران کامقصددہشتگردی کے معاملے پربات چیت ہے۔ عمران خان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کے معاملات دونوں ممالک میں خلیج پیداکرسکتے ہیں،چنددن پہلے بلوچستان میں ہمارے 14 اہلکار شہید ہوئے ، ایران کوبھی دہشتگردی کے مسائل کاسامناہے، دورے سے ایک دوسرے پراعتمادمیں اضافہ ہوگا، پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے یہ فیصلہ کسی بیرونی دباو¿کے تحت نہیں کیا۔ان کا کہناتھا کہ افغان جنگ سے پاکستان اورایران بہت متاثرہوئے ہیں،افغان امن پاکستان اورایران کے حق میں ہے، پاکستان اورایران میں لاکھوں افغان مہاجرین مقیم ہیں، افغان امن سے خطے میں تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ عمران خان کا کہناتھا کہ انصاف کے بغیرامن ممکن نہیںہے، فلسطینی عوام کےساتھ ناانصافی ہورہی ہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں اسرائیل کافلسطینی عوام پرظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 70ہزارسے زائدافرادجاں بحق ہوچکے ہیں،مقبوضہ وادی میں روزانہ قتل عام جاری ہے، جنگ کسی بھی مسئلے کاحل نہیںہے ، طاقت نہیں،انصاف سے ہی امن کاقیام ممکن ہے۔

اس موقع پرایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی کیلئے مشترکہ ریپڈ فورس بنانے پر اتفاق کیا گیاہے جبکہ ایران پاکستان کو دس گنا زیادہ بجلی ایکسپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے ۔وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور دونون ممالک دو طرفتہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ایرانی صدر کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات پر کوئی تیسرا ملک اثر انداز نہیں ہو سکتا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سرحدوں پر سیکیورٹی کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے کیونکہ سرحد وں پر دہشتگردی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑاہے اور اس کیلئے سرحدوں پر سیکیورٹی کیلئے مشترکہ ریپڈ فورس بنانے پر اتفاق کیا گیاہے ۔ایرانی صدر کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیاہے جبکہ سرحد پر سیکیورٹی معاملات کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاہے جبکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر بھی بات چیت کی گئی ہے ، ایران نے اپنی سرحد تک پائپ لائن بچھا لی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایران دس گنازیادہ بجلی پاکستان کو ایکسپورٹ کرنے پر تیار ہے۔