Buy website traffic cheap

تحریک انصاف

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی رحمت العالمینﷺ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی رحمت العالمینﷺ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کے دنوں میں نام کا مسلمان تھا،والد کے کہنے پرجمعے اورعید کی نماز پڑھتا تھا. اللہ نے انسان کومقصد کے لیے پیدا کیا ہے. اللہ نےنبی کریمﷺکورحمت للعالمین کاخطاب دیا. فلاحی ریاست وسائل کی وجہ سے نہیں احساس کی وجہ سےبنتی ہے. مدینے کے بعد پاکستان اسلام کے نام پربنا ہے. کئی لوگ اسلام کے ٹھیکیداربنے ہوئے ہیں. میں کوئی اسکالرنہیں ہوں. نبی کریمﷺکی زندگی کوپڑھنےکوبعد میری زندگی میں تبدیلی آئی. مزارات پرہندو اورسکھ سمیت ہرمذہب کےلوگ آتےہیں. نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پرمسلمانوں کےجذبات مجروح ہوتےہیں.خاکوں کے معاملے پرہماری حکومت نے ہالینڈ کی حکومت سے بات کی. ہمارے کہنے پرہالینڈ کی حکومت نےخاکےواپس لیے. اظہارآزادی کے نام پرسوا ارب مسلمانوں کوتکلیف نہیں پہنچاسکتے. کنونشن کی تیاری کریں گے،دنیا کے مختلف ممالک سے کنونشن پردستخط کروائیں گے. انٹرنیشنل کنونشن آن پریوینٹنگ دی ڈیفرمیشن آف رلیجنزپردستخط کروانےکافیصلہ کیا ہے. احمربلال صوفی کواپنا بین الاقوامی نمایندہ خصوصی مقررکیا ہے. احمربلال صوفی کوذمےداری سونپی ہےکہ مختلف ممالک میں جائیں اورکنونشن پردستخط کرائیں.