Buy website traffic cheap

لواحقین

وزیراعظم عمران خان سانحہ ساہیوال کےلواحقین سے کب ملاقات کرینگے

لاہور(ویب ڈیسک): نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کو سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان اتوار کو لاہور جائیں گے جہاں وہ پنجاب سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنے دورہ لاہور کے دوران سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام کے عالمی میڈیا میں چرچے، خصوصی کوریج
لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام کا عالمی میڈیا بھی معترف ہوگیا، واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ منصوبے کو ہر طبقے کے لوگوں میں پذیرائی ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل میں وزیر اعظم عمران خان کے غربت مٹا پروگرام کی تعریف کی گئی ہے۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ غریب اور ورکنگ کلاس نے مرغیوں کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا۔واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ خوشحال خاندانوں نے بھی غریبوں کی حالت بہتر بنانے کی ترجیح پر سراہا، منصوبے کا مقصد غریب خاندانوں کو آمدنی کا ذریعہ مہیا کرنا ہے۔آرٹیکل کے مطابق بہت سے غریب گھرانے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جبکہ شہری گھرانے بھی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غربت مٹا پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے تحت غریبوں کو مرغیاں اور انڈے فراہم کیے جائیں گے۔منصوبہ نہ صرف لوگوں کو معاشی طور پر خوشحال کرسکے گا بلکہ غذائی قلت کا شکار بچوں کی غذائی قلت کو بھی دور کرسکے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غریبوں کے لیے 5 ارب روپے سے گھر بنائیں گے، چھوٹے کسانوں کو قرضے دے کر ان کی مدد کریں گے اور سبسڈی دیں گے جس سے وہ اوپر آسکیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ کسانوں کو جانور پالنے کے لیے پیسے دیں گے اور چھوٹے کسانوں کو لیز پر مشینیں دیں گے۔