Buy website traffic cheap

عمران خان

وہ کام جو وزیراعظم عمران خان سے قبل کوئی نہ کرسکا

لاہور(ویب ڈیسک): معروف صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ و زیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کی ہے اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہواہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملے ہیں۔سلمان غنی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کی ہے اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہواہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملے ہیں، یہ ایک اچھی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ بہت سی توقعات رکھتے ہیں ، مہنگائی کا طوفان آیا ہے اور لوگ اس کے نیچے دبے ہیں ، اس لئے اہم بات یہ ہے کہ حکومت عوام کو کوئی ریلیف دے سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ہوتی رہی ہے ، ہم کوان عوامل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جن کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان کارخ نہیں کرتے ، پاکستان میں سیاسی استحکام حکومت کی ذمہ داری ہے ، یہ ذمہ داری اپوزیشن کی نہیں ہے ، حکومت میں وزراءکا ایک گروپ ہے جو عدم استحکام پیدا کرتاہے ۔