بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعظم عمران خان کی اختر مینگل سے ملاقات
اختر مینگل

وزیراعظم عمران خان کی اختر مینگل سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی مینگل کے وفد نے ملاقات کی جس میں نعیم الحق اور جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں بی این پی مینگل اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے بات کی گئی۔ دونوں وفود نے 6 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو کی جب کہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ حکومتی ٹیم نے گزشتہ روز بی این پی مینگل کو بجٹ کی حمایت کے لیے منالیا تھا جس کے بعد اختر مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*