بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> بیجنگ : وزیراعظم عمران خان کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات

بیجنگ : وزیراعظم عمران خان کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے چین کے چوٹی کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان سے چائنہ گیژوبہ گروپ کے چیئرمین نے ملاقات کی، گیژوبہ گروپ نے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بیجنگ اورینٹ ہولڈنگ گروپ نے بھی ملاقات کی۔ بیجنگ اورینٹ ہولڈنگ چین کا بڑا سرمایہ کاری گروپ ہے۔ عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں لانگ مارچ ٹائر کمپنی کا وفد بھی تھا، وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو کی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، عبدالرزاق داؤد، خسرو بختیار اور شیخ رشید بھی موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*