Buy website traffic cheap


وزیراعظم عمران خان سے مصری سرمایہ کارنجیب ساویرس کی ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اعظم سے مصر کے سرمایہ کار نجيب ساويرس نے ملاقات کی جس میں ہاؤسنگ منصوبے اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم سے قبل نجیب ساویرس کی معاون خصوصی زلفی بخاری سے اہم ملاقات ہوئی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے نجیب ساویرس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اپنے ٹویٹ میں لکھا پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، نیا پاکستان بنانے میں آپ کا کردار بھی اہم ہوگا۔ زلفی بخاری کے ٹویٹ کے جواب میں نجیب ساویرس نے کہا پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان کے لوگ محنتی، ثقافت پسند اور روایات کے امین ہیں۔ نجیب ساويرس کے اثاثوں کی کل مالیت 2.8 ارب ڈالرز ہے۔