Buy website traffic cheap

PM Imran Khan, Donald Trump, Devos, World Economic Forum, Meeting

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورمز کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

ورلڈ اکنامک فورمز کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں امریکی اور پاکستانی وفد کے اراکین بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو پرمسرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ کیساتھ ملاقات میں افغان امن عمل اور کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی وزیراعظم کیساتھ دوبارہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان دوست ہیں، ان کیساتھ ملاقات کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرینگے۔