Buy website traffic cheap

نوازشریف

نوازشریف کی ضمانت پر وزیراعظم عمران‌ خان کا ردِعمل بھی سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کیلئے دعاگو ہیں اور ان کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی پہلے ہی ہدایت کر چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو کابینہ اجلاس کے دوران نواز شریف کی ضمانت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمانت کی خبر ملنے پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں عدالتیں اور ادارے خودمختار ہیں اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کیلئے دعاگو ہیں اور ان کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے البتہ ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں ہی علاج کروائیں جبکہ ضمانت کی مدت میں توسیع کیلئے وہ ہائیکورٹ سے رجوع بھی کر سکتے ہیں۔