بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی امریکہ میں بھی جائیدادیں نکل آئیں
علیمہ خان

وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی امریکہ میں بھی جائیدادیں نکل آئیں

لاہور(ویب ڈیسک): علیمہ خان کی بیرون ملک ایک اور جائیداد کا انکشاف ہواہے ، وزیر اعظم کی بہن امریکی ریاست نیوجرسی میں 4 منزلہ عمارت میں تین فلیٹس کی مالک ہیں، ان فلیٹس کی موجودہ مالیت 30 لاکھ ڈالر یعنی 45 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ بیرون ملک علیمہ خان کی ایک اورجائیداد سامنے آگئی ہے ، وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان امریکی ریاست نیو جرسی میں 4 منزلہ عمارت میں تین فلیٹس کی مالک ہیں اور اس جائیداد کی موجودہ مالیت 30 لاکھ ڈالر یعنی 45 کروڑ روپے ہے۔علیمہ خان نے یہ جائیداد 2004 میں خریدی تھی مگر اس کو جون 2017 تک پاکستانی ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا تھا ۔

ایک ذرداری سب پربھاری، پی ٹی آئی نے اہم کیس میں یوٹرن لے لیا
لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف خرم شیر زمان نے سابق صدر آصف علی ذرداری کیخلاف الیکشن کمیشن سے نااہلی کی درخواست واپس لے لی ہے جس کے بعد معاملے کو نمٹا دیا گیاہے ۔الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران خرم زمان پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی انہیں کچھ مزید ایسے ثبوت مل گئے ہیں جس کی بنیاد پر وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں اس لیے میں درخواست واپس لینا چاہتاہوں ۔خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن سے تحریری طورپر کیس واپس لینے کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے معاملے کو نمٹا دیا گیاہے ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری پر مبینہ اثاثے چھپانے کے الزام میں نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست گزشتہ دسمبر میں ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔صوبائی الیکشن کمیشن نے شروع میں درخواست قبول کرنے سے اعتراض کیا تھا مگرجب ان کی اسلام آباد کے مرکزی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی تو پی ٹی آئی کی درخواست قبول کر لی گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*