Buy website traffic cheap


وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل میڈیا کی دوغلی پالیسی پربرس پڑے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے عالمی میڈیا کے دوغلے پن پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی میڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہا ہے، حیران ہوں ہانگ کانگ احتجاج کو ہیڈ لائن بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، 9 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا 2 ماہ سے کشمیر میں مواصلاتی نظام کا مکمل بلیک آؤٹ ہے، حریت رہنما، بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیل میں بند ہیں، انسانی المیہ تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، 30 سال سے حق خودارادیت کیلئے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوچکے، عالمی برادری یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔