بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب

وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق : وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور کہا کہ مقدس مہینے میں بےگناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم دہشت گردی کے عفریت کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔ چاروں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی جس کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں تاہم دھماکے کے بعد شہر کی فضاء سوگوار ہے دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا دہشت گرد حملے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے وقت آگیا ہے کہ سب کے لیے لائن ڈرا کر دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید جب کہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*