Buy website traffic cheap

ایل این جی

کیا پی ٹی آئی حکومت چلانے میں ناکام ہوچکی، وزیراعظم عمران خان کا قبل ازوقت انتخابات کا عندیہ

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزسینیئرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مڈٹرم یا قبل ازوقت انتخابات ہوسکتے ہیں. انہوں نے مزید کہاکہ ہم منی لانڈرنگ اورکرپشن کیخلاف سخت قوانین لارہے ہیں. منی لانڈرنگ میں بڑے بڑے لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے ان میں خوف پھیلاہواہے. وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکےانتخاب کی حمایت کی اورکہا کہ عثمان بزداروسیم اکرم پلس ہیں. ہم جانتے ہیں کہ بیوروکریٹ ہماری پالیسیوں کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب پرہماری خصوصی توجہ ہے اورآئندہ چند روزمیں بعض وزراء کی وزارتیں بھی تبدیل کی جاسکتی ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کااجلاس طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کااجلاس طلب کرلیا ہے. اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہوگا. اجلاس میں جنوبی صوبے کے معاملے پر وفاقی کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گے. جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل عارضی سیکرٹریٹ کے لیے اپنی سفارشات پیش کرےگی. وزیراعظم ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات کاجائزہ لےکر حتمی فیصلہ کریں گے. یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرجنوبی پنجاب ایگزیکٹوکونسل کا قیام عمل میں لایا جاچکاہے جس کا اہم اجلاس آج وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ کی سربراہی میں ہوگا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی بھی شرکت متوقع ہے.جنوبی پنجاب ایگزیکٹوکونسل کے اجلاس میں مجوزہ نئے صوبے کے دارالحکومت کے متعلق بھی حتمی فیصلہ متوقع ہے. جنوبی پنجاب ایگزیکٹوکونسل کے ممبرزکی اکثریت بہاولپورکو صدرمقام بناناچاہتی ہے جبکہ جہانگیرترین اوران کے ہم نواملتان کو دارالحکومت بناناچاہتے ہیں. وزیراعظم عمران خان بھی نئے صوبے کا صدرمقام ملتان کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ آج کے اجلاس میں متوقع ہے.