بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کا اعلان کردیا گیا
عمران خان

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 18 اپریل کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے،وزیراعظم عمران خان کوئٹہ دھماکے کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم امن و امان سے متعلق اجلاس میں شرکت کرے گی جس میں وزیراعظم کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے ۔ یادرہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے آوازیں اٹھ رہی تھیں کہ جس طرح سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے متاثرین سے یکجہتی کا اظہارکیا اس طرح وزیراعظم عمران خان کو بھی کوئٹہ جاکر متاثرین سے ملنا چاہیے، علاوہ ازیں عمران خان کا ایک پرانا ٹوئٹ بھی چل رہاہے جس میں وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ وزیراعظم پاراچنار، کوئٹہ کا دورہ کرنے کی بجائے بہاولپورکے دورے کررہے ہیں کیا پاراچنار اوربلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*