Buy website traffic cheap


وزیراعظم عمران خان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے پاگئیں

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران ورلڈ بیبنک کے صدر سے ملاقات طے پا گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21 جولائی سے امریکا کادورہ کریں گے جہاں ان کی 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ہوگی ، پاکستان کی جانب سے اہم سائیڈلائن ملاقاتوں کیلئے بھی رابطے جاری ہیں،وزیراعظم عمران خان اور ورلڈ بینک کے صدر کی ملاقات پاطے گئی، وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کریں گے،ملاقات میں پاکستان میں معاشی استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گااس کے علاوہ مالیاتی نظام کی مضبوطی کیلئے حالیہ اقدامات پر بھی بات چیت ہو گی۔