Buy website traffic cheap

مہاتیرمحمد

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیاکا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیاکا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیاہے. اعلامیہ کے مطابق عمران خان کی ملائیشین وزیراعظم آفس آمدپرمہاتیرمحمدنےاستقبال کیا.عمران خان،مہاتیرمحمدملاقات میں دوطرفہ،علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال ہوا.وزیراعظم عمران خان نےانتخابات میں کامیابی پرمہاتیرمحمدکومبارکباددی. دوطرفہ تعلقات میں اضافےکیلیےہرسطح پرروابط بڑھانےکی ضرورت پرزوردیاگیا. آیندہ سال اسلام آبادمیں پاکستان ملائیشیامشاورتی اجلاس کےانعقادپراتفاق ہواہے.مہاتیرمحمدنےتوانائی بحران پرقابوپانےکیلیےپاکستان سےتعاون کےعزم کااظہارکیا. دونوں ممالک نےاقتصادی تعاون،تجارت اورسرمایہ کاری کی ضرورت پرزوردیا. پاکستان نے ملائیشین کمپنیوں کوخصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے. حلال مصنوعات کےشعبےمیں ایک دوسرےکےتجربات سےسیکھنےپراتفاق ہواہے. تعلیم،سیاحت،عوامی روابط،سماجی واقتصادی ترقی کےشعبوں میں تعاون پراتفاق ہواہے. عمران خان اورمہاتیرمحمدنےمسلم امہ کےمضبوط اتحادپراتفاق کیا ہے. پاکستان نےکرپشن کےخاتمےکیلیےملائیشیاکےتجربات سےاستفادہ کرنےکااظہارکیا ہے اورملائیشیانےدہشتگردی کےخاتمےکیلیےپاکستان کی کامیاب کوششوں کوسراہا.