Buy website traffic cheap

ننکانہ صاحب

زلفی بخاری کی بطورمعاونِ خصوصی تعیناتی ، وزیراعظم عمران خان کونوٹس جاری

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان نے سید زلفی بخاری کو دوہری شہریت ہونے کے باوجود معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانیزمقررکیے جانے کے متعلق کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے. تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی. چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے کیس کی سماعت کی. دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ دوہری شہریت رکھنے والا جب رکنِ پارلیمنٹ نہیں‌بن سکتا تواسے وفاقی وزیر کے برابرمعاون خصوصی کیسے لگایا جاسکتاہے. درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ معاون خصوصی کا کوئی قانونی عہدہ ہی نہیں‌ہے. جس پر چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ ایسے عہدے بنائے ہی اس لیے گئے ہیں جو شخص ایم این اے نہیں بن سکتا اس کو مشیربنادیا جائے.