بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> اتحادی جماعتوں‌ کے متعلق وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا
تحریک انصاف

اتحادی جماعتوں‌ کے متعلق وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

اتحادی جماعتوں‌ کے متعلق وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا
وزیراعظم عمران خان نے تمام حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے آج مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوگی۔ ق لیگ صوبے اور مرکز میں اپنے وزراء کو با اختیار بنانے کا معاملہ اٹھائے گی۔مرکز میں ق لیگ کو مزید ایک اور وزارت اور ایک کمیٹی کی سربراہی دینے پرغور کیا جارہا ہے۔ ق لیگ کی جانب سے چوہدری سالک اور مونس الہی کا نام وزارت کے لئے زیر غور ہے
.
..

.
.
.
.
.
.
یہ خبر بھی پڑھیئے
.
.
.
ملک میں آبی ذخائر تعمیر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے ،حکومت کو فوری طورپر ملکی سرحدوں اور آبی جارحیت پر عالمی عدالت سے رجوع کرنا چاہیے ،بھارت کی طرف سے ملکی سرحدوں اور سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں،امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد کا علاقہ شمالی لاہور کی تفہیم منصوبہ ورکشا پ سے خطاب

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت ہمیں پانی کی بوند بوند کیلئے ترسانے پر کمر بستہ ہے اور ہمارے دریاؤں پر ڈیم بنا رہا ہے ،ملک میں زیادہ سے زیادہ آبی ذخائر تعمیر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے جس پر اہل اقتدار کو غور کرنا چاہیے ۔ بھارت کی طرف سے ملکی سرحدوں اور سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔وہ پیر کو جماعت اسلامی علاقہ شمالی لاہور کی تفہیم منصوبہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔ اس مو قع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد۔ امیر جماعت اسلامی علاقہ شمالی لاہور چوہدری محمد شوکت ، سیکرٹری علاقہ شمالی لاہور اطہر محموسمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قرارداد کی منظوری کو آج ستر سال گزار چکے ہیں، پانچ لاکھ سے زائد کشمیری مسلمان مرد و خواتین اور بچے اس قرارداد پر عمل کے ذریعے اپنی آزادی کی تمنا لئے بھارتی مظالم کا نشانہ بن کر شہید ہوچکے ہیں،بھارت مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنی سفاکیت اور بربریت سے دبانے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کی آواز دبانے کیلئے بھارت مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ فوجی کے ذریعے کشمیر ی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی عدالت ،عالمی اداروں اورعالمی برداری سے رجوع کرتے ہوئے اُنہیں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم ، پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی اور بھارتی آبی جارحیت کیخلاف آگاہ کیا جائے اور بھارت کیساتھ سندھ طاس معاہدے سمیت دیگر معاملات پر مذاکرات پر اکتفا کرنے کے بجائے اپنے موقف کو پر زور انداز میں پیش کرتے ہوئے بھارت کی تما م تر جارحیت کا ادراک کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آبی ذخائر میں مسلسل کمی کے پیش نظر بھارتی آبی جارحیت کیخلاف خاموشی یا اسے نظر انداز کرنا موجودہ تشویشناک صورتحال کی سنگینی میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔تفہیم منصوبہ ورکشاپ میں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر میں جاری رابطہ عوام مہم کے حوالے سے علاقہ شمالی لاہو ر میں جاری سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے پائی امیر علاقہ شمالی لاہور چوہدری محمد شوکت نے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کارکنان اور ذمہ داران کی جانب سے رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کے منشور اور دعوت کو ہر سطح تک ہر فرد تک پہنچانے کا عزم بھی کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*