Buy website traffic cheap


وزیر اعظم2 روزہ سرکاری دورے پر ملائشیا روانہ

لاہور(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر ملائشیا روانہ ہو گئے۔ خارجہ، خزانہ اور اطلاعات کے وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ مشیر تجارت اور نعیم الحق بھی وفد میں شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان آج سرکاری دورے پر ملائشیا روانہ ہو گئے، ان کی کل ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات ہو گی جس کے بعد عمران خان اور ملائشین وزیراعظم مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔وزیراعظم ملائشیا کے بادشاہ اور سیاسی قیادت سے بھی ملیں گے ۔ مختلف میٹنگز کے دوران وزیراعظم کو ملائشیا کی ترقی کے ماڈل، تعمیرات اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کے علاوہ مشیر تجارت اور نعیم الحق بھی ملائشیا گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان معاشی تعاون اور باہمی تجارت میں اضافے کیلئے اس سے قبل سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے دورے کر چکے ہیں۔