Buy website traffic cheap

PM Imran Khan, Karachi Visit, CM Sindh, Murad Ali Shah, Meeting

وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات جاری ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں موجود ہیں، جس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کنگری ہاؤس کراچی میں پیر صاحب پگارا سے بھی ملاقات کریں گے۔ حیرت انگیز طور پر وزیر اعظم کے شیڈول میں ناراض اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے کوئی ملاقات کا ذکر نہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے ملاقات کے لئے کوئی دعوت نامہ موصول نہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وزیر اعظم دورہ کراچی کے دوران بہادر آباد تشریف لائیں۔ گورنر سندھ کو امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ایم کیو ایم سے معاملات ٹھیک ہونے کا باعث بنے گا۔ ترجمان جی ڈی اے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کے کنگری ہاؤس جانے کی تصدیق کر دی۔ کراچی دورے کے موقع پر وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔