بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات
عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکیلئے منتخب ہونے والے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو محنت، لگن اور جذبے سے کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے سرفراز احمد کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کی تلقین کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکیلئے منتخب ہونے والے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں سے ملاقات ختم ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جبکہ وزیراعظم کو ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ میں محنت، لگن اور جذبے سے کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں 1992ءکے ورلڈکپ کے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اس وقت ٹیم بہت کمزور تھی لیکن جذبے نے ہمیں جیت سے ہمکنار کیا۔وزیراعظم نے سرفراز احمد کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تم لیڈر ہو ، اگر تم دلیری سے کھیلو گے تو تمہاری ٹیم بھی دلیری سے کھیلے گی، انہوں نے فاسٹ باﺅلر حسن علی، جنید خان اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کنڈیشن کے مطابق باﺅلنگ ٹپس بھی دیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*