Buy website traffic cheap

چپل

وزیراعظم کے لیے سانپ کی کھال سے چپل تیار کرنا کاریگر کو مہنگا پڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان کے لیے اژدھے کے چمڑے سے چپل تیار کرنا پشاور کے چچا نورالدین کو مہنگا پڑگیا۔ محکمہ جنگلی حیات نے پچاس ہزار روپے جرمانے کردیا جبکہ چچا نور الدین کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کےلیے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کو تیار ہوں۔ پشاور میں مشہور چپل ساز نور الدین کی وزیر اعظم عمران خان کےلیے اژردھے کے چمڑے سے چپل تیار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو محکمہ جنگلی حیات حرکت میں آگیا اور خصوصی چپل قبضے میں لے لی۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق کاریگر کے تسلیم کرنے پر محکمہ جنگلی حیات قوانین کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دیوانے چچا نورالدین کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ روپے دینے کو بھی تیار ہوں اوریہ چپل ان کو ضرورپیش کروں گا ۔ یاد رہے کہ چچا نورالدین اس سے قبل بھی عمران خان کےلیے کپتان چپل تیارکرچکے ہیں جس کی انہوں نے حلف برادری پرپہننےکی خواہش بھی ظاہرکی تھی . محکمہ جنگلی حیات نے تو اژدھا کے چمڑے سے بنے پشاور چپل مالک کے حوالے کر دیئے تاہم یہ دیکھنا ہے کہ عید کے موقع پر تحفہ وزیر اعظم تک پہنتچا ہے کہ نہیں۔