Buy website traffic cheap

ہسپتال

وزیراعظم آج راولپنڈی میں زچہ بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم آج راولپنڈی میں زچہ بچہ ہسپتال کی دوبارہ تعمیر کا افتتاح کریں گے، سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ قریبی کالج کے گراؤنڈ پہنچیں گے، تقریب کے حوالے سے تمام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ زچہ بچہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے لئے سٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔