Buy website traffic cheap

وفاقی کابینہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،وفاقی کابینہ آج ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کی منظوری دی جائیگی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ،اجلاس میں چیئرمین اوگرا،اتھارٹی ممبران کی تنخواہ سے متعلق کابینہ کے فیصلہ پرعملدرآمد کاجائزہ لیا جائیگا،اس کے علاوہ وزارتوں اور ڈویژنوں میں ریکروٹنگ کے مجوزہ طریقہ کارسے متعلق اپنے فیصلہ کاجائزہ لیاجائیگا۔اجلاس میں صوبائی کاؤنٹرٹیررازم ڈییارٹمنٹ کوانویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن ایجنسی بنانے کی منظوری دے جائیگی،اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کوملک میں رائج نظام تعلیم اور اس میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی،وزارت وفاقی تعلیمات ملک میں یکساں نظام تعلیم کو رائج کرنے سے متعلق تجاویز بھی دیگی۔اجلاس میں کابینہ دبئی میں جرم کرنیوالے ملزم نعمان حنیف کو یو اے ای حکومت کو حوالگی کی منظوری دیگی،وفاقی کابینہ انفارمیشن کمیشن کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری بھی دے گی،وفاقی کابینہ فیڈرل لینڈ کمیشن کی چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے گی،اجلاس میں وفاقی کابینہ 2018-2019کے سیزن کیلئے گندم خریداری کی منظوری دیگی،کابینہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ پڑی جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ لے گی،وزارت دفاعی پیداوار کی سمری پر قانونی و آئینی ہدایات دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔